پوٹن اور ماکروں کی ملاقات

جمعرات مئی 13:48

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) روسی صدر ولادیمر پوٹن اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ملاقات کریںگے۔ یہ ملاقات روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہو رہی ہیجہاں سالانہ اکنامک فورم کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں یوکرائن اور شام کے حالات کے علاوہ ایرانی جوہری معاہدے پر خصوصی گفتگو متوقع ہے۔ ایمانوئل ماکروں ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کی کوششوں کے سلسلے میں گزشتہ ماہ واشنگٹن بھی گئے تھے۔ ماکروں اور پوٹن کی سینٹ پیٹرز برگ اکنامک فورم میں شرکت بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :