امریکی اتحادی طیاروں کے شامی فوج کی پوزیشنوں پر حملے

جمعرات مئی 13:49

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے مرکزی حصے میں شامی فوج کی دو پوسٹوں پر بمباری کی ہے۔

(جاری ہے)

لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے مطابق یہ حملے شام کے وسطی شہر حمص کے شمال مغرب میں واقع توانائی کی تنصیبات کے قریب شامی فوج کی دو پوزیشنوں پر کیے گئے۔ شامی حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ پوسٹیں ایرانی انقلابی گارڈز اور ان کے اتحادیوں کی تھیں۔ شامی نیوز ایجسنی SANA نے ملٹری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق اور شامی صحرا کے درمیان واقع کئی فوجی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :