واپس اپنے ملک روس جانا چاہوں گی، جولیا اسکرپل

جمعرات 24 مئی 2018 14:02

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سابق روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکرپل کے ساتھ کیمیائی حملے کا نشانہ بننے والی ان کی بیٹی جولیا اسکرپل نے کہا ہے کہ وہ دونوں خوش قسمت ہیں کہ اس حملے میں بچ گئے۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد میڈیا کے سامنے پہلی بار آنے والی 33 سالہ جولیا اسکرپل نے کہا کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد واپس اپنے آبائی ملک روس جانا چاہیں گی۔ انہوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کے ساتھ یہ بات چیت کسی نا معلوم مقام سے روسی زبان میں کی۔ وہ برطانوی پولیس کی حفاظت میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :