ْامریکی قیادت میں اتحادی فورسز کا شام کی فوجی تنصیبات اور پوزیشنوں پر فضائی حملہ

جمعرات 24 مئی 2018 13:49

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے شام کی فوجی تنصیبات اور پوزیشنوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تاہم کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ تنصیبات کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

شام کے سرکاری خبر رساں ادارہ نے فوجی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے البو کمال اور حمیمہ کے درمیانی علاقہ میں فوجی تنصیبات اور پوزیشنوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تاہم اس حملہ سے صرف تنصیبات تباہ ہو ئیں ۔

البو کمال اور حمیمہ مشرقی دیر ایزر صوبہ میں واقع ہے ۔ اور یہ وہی علاقہ ہے جہاں* امریکا اور روس داعش کے خلاف علیحدہ علیحدہ کارروائی کرتے رہے ہیں ۔ دریں اثناء امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے اس حملہ کے بارے میں کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ یہ فورسزدریائے عرفات کے مشرقی کنارے پر دیہاتوں کو داعش سے خالی کروانے کے لئے لڑ رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :