سعودی ولی عہد کے زیر صدارت کونسل برائے اقتصادی اور ترقی امور کا اجلاس

جمعرات مئی 13:49

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے السلامہ محل جدہ میں کونسل برائے اقتصادی اور ترقی امور کے اجلاس کی صدارت کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کی کے مطابق اس اجلاس میں کونسل نے اپنے ایجنڈے میں شامل مختلف امور پر غور کیا ہے اور ضروری سفارشات مرتب کی ہیں ۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد ہی کونسل برائے اقتصادی اور ترقی امور کے چیئرمین ہیں