جرمن ادارہ مہاجرت کو سیاسی پناہ کی ددرخواستوں پر فیصلوں سے روک دیاگیا

سیاسی پناہ کے فیصلوں کے معیار پر اعتماد شدید متاثر ہو چکا ، اس لیے ادارے کوکام سے روکا،وزیرداخلہ

جمعرات 24 مئی 2018 13:49

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت اور ترک وطن (بی اے ایم ایف) کے وفاقی ریاست بریمن میں علاقائی دفتر کو تارکین وطن کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے کرنے سے روک دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ فیصلہ ملکی تاریخ میں سیاسی پناہ دینے میں بدعنوانی کے سب سے بڑے اسکینڈل کے باعث پیدا ہونے والے دباؤ کے تحت کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بی اے ایم ایف کی بریمن شاخ کے اعلیٰ اہلکار پر الزام تھا کہ انہوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں تارکین وطن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں منظور کی تھیں۔اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ بریمن میں سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلوں کے معیار پر اعتماد شدید متاثر ہو چکا ہے۔ انہوں نے وفاقی دفتر برائے مہاجرت اور ترک وطن کی داخلی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بریمن میں سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے کرتے ہوئے قانونی تقاضوں اور کو پیش نظر نہیں رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :