امریکہ سے سفارتکاری ناکام ہوئی تو جوہری قوت کا برملا مظاہرہ ہو گا، شمالی کوریا

نائب صدرپینس بے وقوف انسان، شمالی کوریا امریکہ سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگے گا،سینئر اہلکار

جمعرات 24 مئی 2018 14:02

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) شمالی کوریا کی ایک اعلیٰ اہلکار نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کو بیوقوف کہتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر سفارتکاری ناکام ہوتی ہے تو پھر ممکنہ جوہری قوت کا برملا مظاہرہ ہوگا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چھوئے سن ہی نے کہا کہ شمالی کوریا امریکہ سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گا اور نہ ہی اسے مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے قائل کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات کی میز پر آجائیں اور یا پھر جوہری قوت کا برملا مظاہرہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ مائیک پینس نے حالیہ دنوں میں میڈیا پر بے لگام اور بیباک بیانات دیے جن میں شمالی کوریا کا حال لیبیا جیسا ہوگا بھی شامل ہے۔ادھر واشنگٹن میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ امریکہ کے پاس شمالی کوریا کے ساتھ امن معاہدے کرنے اور تاریخ رقم کرنے کا یہی وقت ہے،

متعلقہ عنوان :