ٹی وی پروگرام کے واقعہ پر پی ٹی آئی کو معافی مانگنی چاہیے، دانیال عزیز

جمعرات مئی 14:02

ٹی وی پروگرام کے واقعہ پر پی ٹی آئی کو معافی مانگنی چاہیے، دانیال عزیز
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ٹی وی پروگرام کے واقعہ پر پی ٹی آئی کو معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ایک رکن نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ پی ٹی آئی کو اس واقعہ پر معافی مانگنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے ٹیکس چوری کا ارتکاب کیا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے چور کا لفظ استعمال کیا۔