قومی اسمبلی نے ایس بی پی بنکنگ سروسز کارپوریشن آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل کی منظوری دے دی

جمعرات مئی 14:02

قومی اسمبلی نے ایس بی پی بنکنگ سروسز کارپوریشن آرڈیننس 2001ء میں مزید ..
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے ایس بی پی بنکنگ سروسز کارپوریشن آرڈیننس 2001ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) سروسز کار پوریشن (ترمیمی) بل 2017ء زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق نے بل کی تمام شقوں کی یکے بعد دیگرے منظوری حاصل کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ ایس بی پی سروسز کارپوریشن (ترمیمی) بل 2017ء منظور کیا جائے جس کے بعد قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔