قومی اسمبلی نے قرضہ جات برائے زرعی‘ تجارتی و صنعتی اغراض (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دے دی

جمعرات مئی 14:05

قومی اسمبلی نے قرضہ جات برائے زرعی‘ تجارتی و صنعتی اغراض (ترمیمی) بل ..
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے قرضہ جات برائے زرعی‘ تجارتی و صنعتی اغراض (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ قرضہ جات برائے زرعی تجارتی و صنعتی اغراض (ترمیمی) بل 2017ء زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی تمام شقوں کی یکے بعد دیگرے منظوری حاصل کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ بل منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :