پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منیشات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا

جمعرات 24 مئی 2018 14:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منیشات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔کراچی پولیس میڈیا سیل کے مطابق ایوب گوٹھ پولیس پوسٹ نے منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر دوملزمان پرویز اور خادم کو گرفتارکرکے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

چاکیواڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کے دوران چار ملزمان گرفتار طارق،صابر،آصف اور ناصر کو گرفتار کرلیا۔ملزمان پولیس کومنشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں کاروائی کے دوران منشیات فروش آصف کے قبضے سے ہیروئن کے متعدد ٹوکن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔