عالم مسلم معاشرے کی حفاظت اپنے علم سے کرتا ہے، علامہ محمد رضوان احمدنقشبندی

جمعرات 24 مئی 2018 14:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) علامہ محمدرضوان احمدنقشبندی نے کہا کہ عالم مسلم معاشرے کی حفاظت اپنے علم سے کرتا ہے،دین سے دوری کی وجہ سے آج ہم لوگ مسائل کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلعلوم قادریہ رضویہ ملیر سعود آباد میں سالانہ جلس دستار فضیلت و تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کیا۔انہوں نے کہاکہ میں حفظ قرآن اور درس نظامی کے طلبا کرام کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالم کا معاشرے میں اس وقت مقام بلند ہوتا ہے جب اپنے علم پر عمل کرتا ہے۔تقریب کی صدارت دارالعلوم کے سرپرست اعلی پیرطریقت حضرت علامہ مفتی سید مبارک حسین شاہ نے جبکہ پر دارلعلوم قادریہ رضویہ ملیر سعوآباد کے مہتمم اعلی ظفر الدین عظمی نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کئے اس موقع پر غلام غوث صابری کشمیری ، سید عبدالوہاب اکرم قادری ،مولانا محمدسعید محمدی ، اویس احمداعظمی ، محمدآصف حسیین انصاری اور دیگر علما کرام نے خطاب کیا 12 حفظ قرآن اور 12 درس نظامی کے طلبا کرام کی دستار فضیلت اور اسناد تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :