پاک افغان باہمی تجارت میں اضافہ سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ‘میاں خرم الیاس

پاک افغان باہمی تجارت کے حجم کو5ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں‘سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

جمعرات 24 مئی 2018 14:12

پاک افغان باہمی تجارت میں اضافہ سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) تاجر راہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ پاک افغان باہمی تجارت میں اضافہ سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گی،ملک کے تجارتی خسارہ کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی ،گزشتہ مالی سال2016-17کے دوران پاک افغان دو طرفہ تجارت کا حجم1.62ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ،پاک افغان دو طرفہ تجارت پاکستان کے حق میں ہے اور ہمسائیہ ممالک کے باہمی تجارت میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ پاک افغان باہمی تجارت کے حجم کو 5ارب ڈالرتک بڑھانا ممکن ہے ۔اس لیے پاک افغان باہمی تجارت کے حجم کو5ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں۔یہ امر خوش آئند ہے کہ دونوں ممالک کی تجارتی تنظیمیں دو طرفہ تجارت کے اضافہ کیلئے اقدامات کر رہی ہیں حکومتی مراعات میں اضافہ سے پاک افغان باہمی تجارت کے حجم کو با آسانی 5ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے جس سے دونوں ممالک کی معیشت بھی مستحکم ہوگی اور پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں بھی کمی ہوگی۔