کیمیکل گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کیمیکل اور دیگر سامان جل کر خاکستر

جمعرات مئی 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) لاہور میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کیمیکل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سگیاںبائی پاس پر واقع کیمیکل گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کے بعد ریسکیو 1122 کی آٹھ گاڑیوں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔گودام میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا کیمیکل اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ ریسکیو کے مطابق خوش قسمتی سے آگ لگنے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :