اعلی عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام کیلئے دائر درخواست خارج

جمعرات مئی 14:12

اعلی عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام کیلئے دائر درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) لاہورہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے غازی علم الدین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں موثر نظام حکومت قائم نہیں ہو سکا، عدالتوں نے ضیا الحق اور پرویز مشرف کو بھی حکومتیں کرنے کی اجازت دی ہے۔

پاکستان میں آئندہ دس برسوں کے لیے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت قائم کی جائے۔ عدالت صوبائی اور وفاقی محکموں میں ریٹائرڈ ججز کا تقرر کرے، جوڈیشل حکومت کے قیام کے لیے عوامی ریفرنڈم کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی کے باعث درخواست خارج کردی۔