امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی شویتا بچن کی پردے کے پیچھے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات مئی 14:21

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارامیتابھ بچن اور ان کی بیٹی شویتا بچن کی پردے کے پیچھے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نے اپنے والد کے ساتھ زیورات کے برانڈ کے مقامی اشتہار سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے، حال ہی میںوہ اشتہار کی عکسبندی میںمصروف تھیں اور اب ان کی پردے کے پیچھے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ امیتابھ بچن ان دنوں فلم’’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔