قومی اسمبلی کی ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

جمعرات 24 مئی 2018 14:40

قومی اسمبلی کی ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن ثریا اصغر نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس سے ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔