متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات

واصف بشیر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون تعینات زاہد ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی تعینات، وحید اختر انصاری نے ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات مئی 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق واصف بشیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون ،احسان الحق کو ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن محکمہ اینٹی کرپشن،،اسفند یار بلوچ کو سینئر ایڈ منسٹریٹر آفیسر لاہور،،عبد الکببیر شامی کو محکمہ سکولز ایجوکیشن سے او ایس ڈی ،زاہد ممتاز کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریاض احمد شاد، محمد رفیق اور امیر بخش خادم جیلانی کو گریڈ19میں ترقی دیدی گئی ۔علاوہ ازیں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے نئے تعینات ہونے والے مینیجنگ ڈائریکٹر وحید اختر انصاری نے عامر اعجاز اکبر کی جگہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ اس سے قبل وہ ڈی جی بیت الما ل کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :