نواز شریف ’’بہت کچھ جانتا ہوں،راز اگل دوں گا‘‘ جیسے بیان دیکر کس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘یاسمین راشد

جمعرات مئی 14:40

نواز شریف ’’بہت کچھ جانتا ہوں،راز اگل دوں گا‘‘ جیسے بیان دیکر کس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئرمرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی طور پر مردہ گھوڑے کے طور پر سامنے آرہی ہے ، مجیب الرحمان بننے کی خواہش پوری کرنے کی راہ پر تیزی سے گامزن نواز شریف ’’بہت کچھ جانتا ہوں،راز اگل دوں گا‘‘ جیسے بیان دیکر کس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کرپشن کی شریک کار چند کٹھ پتلیوں کے سوا سنجیدہ مسلم لیگی قیادت بھی نواز شریف کے سازشی اطوار سے بیزار ہوچکی ہے،اگلے چند روز میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اعلان بغاوت کرتی نظر آئے گی۔ (ن) لیگ کو پنجاب میں ٹکٹ اپلائی کرنے والے نہیں مل رہے ، بار بار اخباروں میں اشتہارات دینے کے باوجود (ن) لیگ کے ٹکٹ کے لئے کوئی بھی امیدوار الیکشن لڑنے پر تیار نہیں ۔