لارڈز ٹیسٹ ، انگلینڈ کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربڑا فیصلہ
قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی
جمعرات 24 مئی 2018 14:37
(جاری ہے)
گزشتہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک تھے تاہم اب دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں، گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جو روٹ ادا کریں گے۔
آج سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ کے لیے گیارہ رکنی قومی ٹیم اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہوگی۔اس سے قبل لارڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے محمدعامر کودور حاضر کا بہترین فاسٹ باﺅلر قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے محمد عامر کی فٹنس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہے،وہ لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کے لیے پوری طرح تیار ہیں ،اس گفتگو کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی توجہ کا زیادہ محور فاسٹ باﺅلر محمد عامر ہی رہے ۔مکی آرتھر کا مزید کہناتھا کہ ہم نے انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا جائزہ لیا ہے اور ٹرینٹ بولٹ کی باﺅلنگ کی ویڈیو بھی دیکھی ہیں ،ہم سمجھتے ہیں کہ عامر بھی ٹرینٹ بولٹ کی طرح انگلش بلے بازوں پر غضب ڈھا سکتے ہیں۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر موجودہ دور کا بہترین فاسٹ باﺅلر ہے اور وہ بائیں کے بلے بازوں کے لیے تو تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،انگلش ٹاپ آرڈر میں تو ایلسٹرکک،مارک سٹون مین اور ڈیوڈ مالان کی شکل میں لیفٹ ہینڈڈ بلے باز بھی موجود ہیں ،محمد عامر کئی بار بدقسمت بھی ثابت ہوئے ہیں اور ان کی باﺅلنگ پر کئی کیچز بھی ڈراپ ہوئے ہیں تاہم وہ لارڈ ٹیسٹ میں عمد ہ کاکردگی کے لیے پرعزم ہیں اور ہمیں بھی امید ہے کہ اس بار سب کچھ ٹھیک رہے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.