ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی ، ساحر سی سی نے لاہور نت پنجاب لائسز کو 72رنز سے شکست

جمعرات 24 مئی 2018 14:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ساحر سی سی نے لاہور نت پنجاب لائسز کو 72رنز سے شکست دیکر ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔ ساحر سی سی کے 185رنز کے جواب میں پنجاب لائسز سی سی 113رنز پر ڈھیر ہوگی۔زوہیب امانت، اویس ڈوگر کی شاندار بیٹنگ اور عمران علی ، ندیم خان کی تباہ کن بولنگ میچ کی نمایاں خصوصیت تھی۔

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی برقی روشنیوں میں کھیلے جانے والے میچ پنجاب لائسز نے ٹاس جیت کر ساحر سی سی لاہور کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ساحرسی سی لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹیں گنواکر 185رنز اسکور کئیے۔ اوپنر زوہیب امانت نے 41گنیدوں پر 5چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 69رنز بنائے۔ اویس ڈوگر نے 38رنز کی اننگ میں3 چوکے اور 2چھکے رسید کئیے۔

(جاری ہے)

کاشف احمد نے 17، ندیم خان نے 16رنز کا اضافہ کیا۔

ضیا آفریدی اور سلطان علی نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں پنجاب لائسز سی سی 18.3 اوورز میں 113رنز پر ڈھیر ہوگی۔ سلطان علی نے 2کی مدد سے 23، حافظ امین نے 15رنز بنائے۔ عمران علی نے 15رنز کے عوض3، ندیم خان نے 8رنز دیکر 2اور شاہد علی نے 16رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کی پویلین رخصت کیا۔امپائرز کامران ظہیر اور ایم ریحان تھے۔ اس میچ کے مہمان خصوصی آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر صبیح نصر تھے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نصرت فہیم، عمران حسین زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :