ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی کپ‘ شاہ زیب کی سنچری سے پی خان سی سی چمپئن بن گئی

جمعرات 24 مئی 2018 14:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پی خان سی سی نے لاموش سی سی کو باآسانی 7وکٹوں سے شکست دے کر پہلا ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی کپ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ شاہ زیب کی سنچری اننگز نے اپنی ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔اعجا زخان نے 5حریف کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ فیاض حسین نے 4کھلاڑیوں کو ٹارگیٹ کیا۔شہباز کی 72رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین شاہزیب ڈائر جبکہ زین پی خان کو بہترین بولر قرار دیا گیا۔مہمان خصوصی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ذوالفقار پی خان نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہئوئے آرگنائزنگ کمیٹی کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی سرگرمیوں کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے ہر طرح کا تعاون جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعدازاں مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کیے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات کے علاوہ شاہزیب ڈائر کو مین آف دی میچ اور بہترین بیٹسمین جبکہ زین پی خان کو بہترین بولر کا ایوارڈ دیا۔ کے جی اے جیم خانہ پر کھیلے گئے فائنل میں لاموش سی سی نے مقررہ 20اوورز میں 177رنز اسکور کئے۔ شہباز نے 49گیندوں پر 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

احمدشرجیل نے 37رنز اور عبدا للهنے 27رنز اسکور کئے۔ اعجاز خان نے عمدہ اور نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھا یا جب کہ فیاض حسین نے 34رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پی خان نے 17.5اوورز میں 3وکٹوں پر 178رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگاکر فتح کو یقینی بنالیا۔ شاہزیب ڈائر نے حریف بولرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہ کی اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 59گیندوں پر 111رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیا۔عمر سلیم نے 21رنز ، معروف ملک اور اعجاز خان نے 17,17رنز جبکہ زین پی خان نے 12رنز کا حصہ ڈالا۔ شانی نے 26رنز پر 2اور احمد شرجیل نے 24رنز پر ایک کھلاڑی کو چلتا کیا۔

متعلقہ عنوان :