ینگ آزاد طارق شاہ اسپورٹس اکیڈمی کی طرف سے نادار افراد میں راشن کی تقسیم

جمعرات مئی 14:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ینگ آزاد طارق شاہ اسپورٹس اکیڈمی کی طرف سے غریب،، نادار لوگوں میں راشن کی تقسیم کردیا گیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ محمد رمضان پیر جی نے کہاکہ ماہ صیام بڑا برکتوں کا مہینہ ہے اس لئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس ماہ میں اپنے غریب اور نادار بھائیوں کا خصوصی خیال کریں اور اُن کی دل کھو کر مدد کریں اس با برکت ماہ میں جتنا ہوسکے مستحقین کا خیال رکھیں اور انہیں ہر طرح کی مدد پہنچا ئیں۔

(جاری ہے)

اکیڈمی کے چیئر مین سید طارق شاہ نے کہاکہ ہمارا مقصد اس اکیڈمی کے توسط سے طلباء و طالبات کو صحت مند سرگرمیوں کی ہر ممکن فراہم کرنا ہے اس وقت ہماری اکیڈمی بلا معاوضہ اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ہم مخیر حضرات کے تعاون سے آج مستحقین میں راشن کی تقسیم کی تقریب منعقد کررہے ہیں تاکہ ماہ رمضان المبارک کے دوران اپنی مستحق بھائیوں کو ہر ممکن مدد کی جاسکے ۔ تقریب کے اختتام پر مستحقین میں راشن اور روز مرہ اشیاء تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :