لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز پرمشتمل عبوری حکومت کے قیام کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی

جمعرات 24 مئی 2018 14:52

لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز پرمشتمل عبوری حکومت کے قیام کی درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز پرمشتمل عبوری حکومت کے قیام کیلئے دائر درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پرکیس کی سماعت کی، تاہم درخواست گزار غازی علم الدین ایڈووکیٹ کے عدالت پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی، پاکستان تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم الدین ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ موثر نظام کیلئے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت بنانے کا حکم دیا جائے۔