سعودی عرب کے شہر ریاض میں کنٹری کلب ریاض کے ماتحت رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

جمعرات مئی 14:58

سعودی عرب کے شہر ریاض میں کنٹری کلب ریاض کے ماتحت  رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،ریاض،سعودیہ) اس ٹورنامنٹ میں بلیک سینما پروڈکشن نے اہم رول ادا کیا اور میڈیا پارٹنر کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں تمام ملکوں جس میں پاکستان ۔۔انڈیا ۔ سری لنکا اور بنگلادیش سمیت 16 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ، ٹورنامنٹ کا افتتاح 22 مئی 2018 کو ہوا، جس میں کئی سو لوگوں نے شرکت کی ۔

اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا ۔ اس موقع پر اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بلیک سینما پروڈکشن کے ڈائریکٹر بلال ارشد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کنٹری کلب کرکٹ ریاض کے مشکور ہیں جنہوں نے سعودی عرب ریاض میں جہاں اوورسیز کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اکثر و بیشتر کمیونٹی کے لوگ خاص کر نوجوان جو کہ کرکٹ سے وابستہ ہیں اور شوق سے اس کھیل کو کھیلتے اور دیکھتے ہیں وہاں ایک کرکٹ گراونڈ بنایا جہاں فیملیز بھی میچ دیکھ سکتی ہیں اور اپنے شوق کو پورا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹری کلب کے فاونڈر محمد رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو فروغ دینا ہمارا اولین مقصد ہے اور اس طرز کے مزید ٹورنامنٹ ہوتے رہیں گے آنشا اللہ۔ اس ٹورنامنٹ کے آخری 3 دنوں میں ایک عید میلہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور اس میں فیملیز کے لیئے سٹالز اور فوڈ فیسٹیول پروگرام جس میں ایشین کھانوں کا بھی اہتمام ہوگا اور مختلف شاپنگ کے لیئے بھی سٹالز لگائے جائیں گے۔ اس دوران انٹری فری ہوگی اور فیس وصول نہی کی جائے گی ۔