نیب راولپنڈی/اسلام آباد کے ریجنل بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات مئی 15:46

نیب راولپنڈی/اسلام آباد کے ریجنل بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی/اسلام آباد کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیر صدارت نیب راولپنڈی میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی، ڈائریکٹرز، کیس افسران، لیگل کنسلٹنٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں العباس انٹرنیشنل ایجوکیشنل کنسلٹنٹ، نذر عباس اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ کیس نیب کو پاکستان میں قائم آسٹریلوی سفارت خانہ نے بھیجا تھا۔ ملزمان نے العباس انٹرنیشنل کے نام پر تعلیمی کنسلٹنسی کے ذریعے لوگوں کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹا۔ اجلاس میں ای ڈی پوسٹ ماسٹر چک اکا، جہلم طارق محمود کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔مذکورہ ملزم نے 141 سیونگ اکائونٹس میں 15.143 ملیئن اور 66پینشن اکائونٹس سے 85ہزار 499 روپے خرد برد کئے ۔ مذکورہ ملزم کو 29مارچ 2018ء میں گرفتار کیا گیا اور 16 اپریل 2018ء کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا۔

متعلقہ عنوان :