الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ لسٹ آف پولنگ سٹیشن تمام ریٹرنگ افسران کے حوالے کرد یں

جمعرات مئی 15:53

الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ لسٹ آف پولنگ سٹیشن تمام ریٹرنگ افسران کے حوالے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ایکٹ 2017ء کی دفعہ 59(1) کے تحت ڈرافٹ لسٹ آف پولنگ سٹیشن تمام ریٹرننگ افسران کے حوالے کرد ی ہیں جو اس فہرست کی چیکنگ اور ضروری تبدیلیاں کرنے کے بعد ابتدائی اشاعت کریں گے۔جس پر پولنگ سٹیشن کے متعلقہ ووٹرزاپنے اعتراضات /تجاویزڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر قانون کے مطابق اعتراضات پر فیصلہ کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن کی حتمی لسٹ جاری کرے گا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس عمل کو شفاف بنانے کے لئے پولنگ سٹیشنوں کی فہرست کا مسودہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے ۔۔الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ان پولنگ سٹیشن کی فہرست کو چیک کریں اور متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کو اپنی ضروری تجاویز سے آگاہ کریں تاکہ پولنگ کے وقت ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے۔