ارکان تو دور کی بات پورے وزراء بھی ایوان میں موجود نہیں،

سوائے ایک دو وزراء کے باقی سب موجود ہیں، ڈیڑھ سو سالہ پرانے نظام کے خاتمہ کے لئے دس منٹ مزید انتظار کرنے میں کوئی حرج نہیں ویں آئینی ترمیم کو زیر غور لانے کے معاملہ پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور وزیر اعظم کے درمیان ہلکے پھلکے انداز میں مکالمہ

جمعرات مئی 15:53

ارکان تو دور کی بات پورے وزراء بھی ایوان میں موجود نہیں،
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے درمیان ایوان میں ہلکے پھلکے انداز میں مکالمہ ہوا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں فاٹا کے حوالے سے 31ویں آئینی ترمیم کو زیر غور لانے کے بارے میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ارکان تو دور کی بات پورے وزراء بھی ایوان میں موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کے لئے فاٹا بل کے حوالے سے دو تہائی اکثریت کے باوجود بھی تعداد پوری کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بل حکومت یا اپوزیشن کا نہیں سب کا مشترکہ ہے۔ سوائے ایک دو وزراء کے باقی سب موجود ہیں۔ ڈیڑھ سو سالہ پرانے نظام کے خاتمہ کے لئے دس منٹ مزید انتظار کرنے میں کوئی حرج نہیں ہوگا۔ شاہ صاحب کہیں گے تو میں وزراء کی گنتی بھی پیش کردوں گا۔