مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اپنے سیاسی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

جمعرات مئی 16:07

مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اپنے سیاسی مفادات کو قومی مفادات ..
اسلام آباد۔ 24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی پر الزام عائد کیا ہے کہ دونوں اپنے سیاسی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک قبائلی علاقوں اور فاٹا کے لوگوں کو محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن نے ایف سی آر میں جکڑے رکھا۔ یہ دو شخصیات اپنی سیاست کو قومی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں۔