ایرانی جوہری معاہدے کے ساتھ کھڑے ہیں،جرمن چانسلر،چینی وزیراعظم ملاقات میں اتفاق

جمعرات 24 مئی 2018 16:14

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی موجودہ ایرانی جوہری معاہدے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

میرکل دو روزہ دورے پر چین میں ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ سے ملاقات کے بعد میرکل نے یہ بیان ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دیا۔ امریکا 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے رواں ماہ کے آغاز میں الگ ہو گیا تھا۔ 2005ء میں پہلی مرتبہ چانسلر بننے کے بعد سے میرکل کا چین کا یہ گیارہواں دورہ ہے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور چین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی بات کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :