افغانستان میں بین الاقوامی فوج کی سربراہی کے لیے جنرل ملر کا نام زیرِ غور

سکاٹ ملر کی نامزدگی سے متعلق فیصلہ وائٹ ہاؤس نے کرنا ہے جس کی توثیق سینیٹ سے ہو گی،عہدیدار

جمعرات 24 مئی 2018 16:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) لیفٹیننٹ جنرل اسکاٹ ملر کوفغانستان میں امریکہ اور بین الاقوامی فورسز کا نیا کمانڈرنامزدکردیاگیا ہے ،یہ بات اس بارے میں معلومات رکھنے والے ایک امریکی عہدے دار نے امریکی ٹی وی کو بتائی ۔افغانستان میں امریکی قیادت کی بین الاقوامی فورسز کی کمان اس وقت امریکی جنرل جان نکولسن کر رہے ہیں۔

وہ مارچ 2016 سے اس عہدے پر ہیں۔

(جاری ہے)

سکاٹ ملر کی نامزدگی سے متعلق فیصلہ وائٹ ہاؤس نے کرنا ہے جس کی توثیق سینیٹ سے ہو گی۔اس وقت وہ فوج کے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کے ایک شعبے کے نگران ہیں۔اگر ان کی نامزدگی اور تصدیق ہو جاتی ہے تو افغان جنگ میں گزشتہ 17 برسوں کے دوران بیرون ملک خدمات سرا نجام دینے والے وہ 9 ویں امریکی جنرل ہوں گے۔تاہم پنیٹاگان نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جنرل ملر صومالیہ میں اپنی خدمات پر برانس سٹار حاصل کر چکے ہیں۔ وہ اپنی ڈیوٹی کے سلسلے میں عراق اور افغانستان میں رہے ہیں۔