کمشنر کاگورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال کادورہ‘ نئے تعمیر ہونے والے ویٹنگ اور پارکنگ ایریا کا معائنہ

جمعرات 24 مئی 2018 16:14

سرگودھا۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے گذشتہ روز گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال کادورہ کیا ، کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کیلئے نئے تعمیر ہونے والے ویٹنگ اور پارکنگ ایریا کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ مولابخش ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کی سہولیات اورعلاج معالجہ کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں، ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے علاوہ ہسپتال کا توسیعی منصوبہ مکمل کیا جا چکا ہے، اسی طرح نوزائیدگان بچوں کے علاج اورجدید سہولیات کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں ، ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے ٹھہرنے کی سہولت کیلئے ایک مزید ویٹنگ ایریا تعمیر ہو چکا ہے جبکہ پارکنگ ایریا کی تعمیر بھی نئے منصوبوں میں شامل ہے ، اسی طرح پی ایچ اے کے تعاون سے ہسپتال کی عقبی سائیڈ پر پارک کی تزئین وآرائش سے ہسپتال کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے ، کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کاجائزہ لیتے ہوئے محکمہ بلڈنگز کی طرف سے ایم اینڈ آر گرانٹ سے ہسپتال کی تزئین و آرائش کے کام کے معیار اورخوبصورتی پر اطمینان کااظہار کیا ، انہوں نے اس موقع پر ایم اینڈ آر کے تحت ہسپتال میں پنکھوں کی تنصیب اور وائٹ واش کے علاوہ تزئین وآرائش کے دیگر کاموں کی تکمیل کی ہدایت کی، انہوںنے اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لفٹ کی تنصیب کے پراجیکٹ کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے اخراجات ہوںگے ۔

متعلقہ عنوان :