ْممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نبرآزما ہونے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں، اے ڈی سی آر

جمعرات 24 مئی 2018 16:14

سرگودھا۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ماریہ طارق نے متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ضلع میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نبرآزما ہونے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں اور عوامی املاک کو محفوظ بنانے کیلئے ابھی سے ہی جامع منصوبہ بندی کی جائے ، وہ ڈسٹرکٹ ڈایزسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں، اجلاس میں ریسکیو 1122 ، پی ڈی ایم اے، محکمہ صحت، انہار، ریونیو، سپیشل برانچ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ماریہ طارق نے متعلقہ انہار پر زور دیاکہ وہ ضلع سے گزرنے والے دریاؤں کے تمام بند کا سروے کرکے مرمت ہونے والے بند کو ترجیح بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے ، انہوں نے محکمہ صحت کو سیلاب کے دوران طبی کیمپ لگانے اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، اس طرح ریسکیو 1122 کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائف جیکٹس ، کشتیاں و دیگر سامان کو تیار رکھنے کی بھی ہدایت کی ، اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے نمائندہ نے بتایا کہ انکا ادارہ ضلع بھر کے دریاؤں کے بندوں کامعائنہ 29 مئی سے شروع کر رہا ہے تاکہ خراب بندوں کی نشاندہی کر کے انہیں مرمت کروایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :