47 قبرستان میں قائم جناز گاہ کی از سر نو تعمیر مکمل کرلی گئی، جواد اسلم

جمعرات مئی 16:19

سرگودھا۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ جواد اسلم بٹ نے بتایا کہ 47 قبرستان میں قائم جناز گاہ کی از سر نو تعمیر مکمل کرلی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ جناز گاہ کی تعمیر ومرمت پر 22 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں، انہوںنے بتایا کہ جہاں دس نئے غسل خانے، ایک باتھ روم، بارہ نئے پنکھے اور پانی کی ایک بڑی ٹینکی رکھی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ جنازہ گاہ کی تعمیر ومرمت کے بعد صفوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو چکی ہے ، ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ جواد اسلم بٹ نے اس عزم کا اظہار کیاکہ کینٹ کے مکینوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے آئندہ بھی تعمیر وترقی کا سلسلہ برقرار رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :