منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، دو ملزمان کے قبضہ سے تین کلو سے زائد چرس برآمد

جمعرات 24 مئی 2018 16:19

سرگودھا۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سرگودہاپولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کے قبضہ سے تین کلو چرس برآمدکرلی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انچارج پولیس چوکی خضر آباد، سب انسپکٹر رانا اسد اویس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالحفیظ نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر اوتیاں سٹاپ پر چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل پر سوار ظفر کالونی کے رہائشی ملزم عبدالحمید کے قبضہ سے 1200گرام چرس جبکہ لڈے والا بائی پاس پر چیکنگ کے دوران بلانمبری رکشہ چنگ چی پر سوار شیر پاؤچوک کے رہائشی ملزم فاروق کے قبضہ سے دوکلوگرام چرس برآمد کرلی ہے ، دونوں گرفتارملزمان کیخلاف تھانہ جھال چکیاں میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :