بھیرہ انٹرچینج پولیس کی کارروائی، افیون سمگل کرتے دوملزمان گرفتار

جمعرات 24 مئی 2018 16:19

سرگودھا۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بھیرہ انٹرچینج پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کارکے خفیہ خانوں میں افیون سمگل کرتے 2 ملزمان گرفتارکرلئے اور مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے انچارج ناکہ جات سب انسپکٹر مظہر اقبال گوندل نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر بھیرہ انٹرچینج لاہور سائیڈ پر سنیپ چیکنگ کے دوران ایک کار کے خفیہ خانوں میں سے پانچ کلو گرام افیون برآمد کرلی،کار میں پشاور کے رہائشی ملزمان عمیر خان اور بلال احمد کو گرفتارکرکے انکے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔