عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔چیئرمین بلدیہ ملیر

جمعرات 24 مئی 2018 16:19

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلو چ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،بلدیاتی شکایات کا ازالہ 24 گھنٹے میں کیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ،وائس چیئر مین عبدالخالق مروت ،میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ افسران و ملازمین کے حقوق کا تحفظ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، افسران و ملازمین بہترین ٹیم ورک کے ذریعے بلدیہ ملیر کو ماڈل بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ وقت کی پابندی نہ کرنے والے اور غیر حاضر ملازمین کی تنخوا ہیںروک دی جائیںاورمحکموں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سربراہان کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر عمران اسلم نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کے واضع احکامات کی روشنی میں تمام محکموں میں مزید اصلاحات کرتے ہوئے محکموں کی کارکردگی مزید بہتربنائی جارہی ہے اجلاس میں چیئرمین انتظامی امور کمیٹی ارشاد شر، سپر نٹنڈنٹ انجینئر نصرالله میمن، ایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈاہری،ڈائریکٹرسولڈ ویسٹ واثق ظفر، ڈائریکٹرانفارمیشن سلیم خان،ڈائریکٹرلوکل ٹیکس نو ر محمد بلوچ ، سیکورٹی آفیسر محمد ارشاد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :