تمام ضلعی آفیسران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ،

عوام کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم، غیر معیاری میٹر یل استعمال کرنے سے گریز کرتے ہوئے تمام ٹھیکیدار ماہ جون تک اپنے کاممکمل کرلیں ، کمشنر ژوب ڈویژن حافظ طا ہر کی قلعہ سیف اللہ ڈی سی آفس میں تمام ضلعی افیسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران با ت چیت

جمعرات مئی 16:19

لورالا ئی ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) کمشنر ژوب ڈویژن حافظ طاہر ایک روزہ دورے پر قلعہ سیف اللہ پہنچے تو ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ شفقت انور شاہوانی اور ضلعی آفیسران ن انکا پر جوش استقبال کیا ،کمشنر ژوب ڈویژن حافظ طاہرڈی سی آفس میں تمام ضلعی آفیسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جاوید احمد سمیت تعلیم ، صحت، بی اینڈ آر ،پی ایچ ای اور دیگر محکموں کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے ضلع قلعہ سیف اللہ کے بارے مکمل بریفنگ دی اور ضلع میںجاری وزیراعلی پیکج کے تحت اسکیمات جو کہ 90فیصد کام مکمل ہونے سے آگاہ کیا ، اور تمام ضلعی آفیسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا ، کمشنر ژوب ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ضلعی آفیسران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور عوام کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹھیکیداروں کو بھی سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ جون تک اپنے کاموں کو مکمل کریں اور اسکے ساتھ ہی غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے سے گریز کریں کام کا معیاری ہونا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ،انہوں نے ڈی سی قلعہ سیف اللہ کی وزیراعلی پیکج کے تحت 90فیصد کام مکمل ہونے کو سراہااور کہا کہ ترقیاتی پیکج سے ضلع قلعہ سیف اللہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے یہ پیسہ عوام کا ہے اور عوا م کی فلاح و بہبود پر ہی خر چ ہوگااور آخر میں کمشنر نے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جاری اسکیمات لائبریری،پارک ،،سڑک،،سٹریٹ لائٹس اور سیوریج کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :