لورلا ئی بازار میں بیکری میں صفائی کی مخدوش صورتحال کے باعث کارخانہ سیل مختلف بیکریوں سی60 کلو خراب جلیبیوں کو تلف جبکہ مختلف دکانوں کو صفائی نہ رکھنے کی بنیاد پر 27000 ہزار روپے کے نقد جرمانے عائد اسسٹنٹ کمشنر میر باز مری

جمعرات 24 مئی 2018 16:19

لورلا ئی 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر بوری میر باز مری ،تحصیلدار اسد خان شیرانی،میجر رسالدارسر دار عبدالطیف خان جوگیزئی،رسالدار عبدالجبار، نائب رسالدار احسان اللہ اور دیگر لیویز نفری، سب انسپکٹر اعجاز احمداور دیگر پولیس نفری اور دیگر میونسپل کمیٹی نفری کے ہمراہ لورالائی شہر کا اچانک دورہ کیا اور بیکریوں کارخانوں اور دودھ دہی کی دکانوں کی صفٖائی کو چیک کیا ایک بیکری میں صفائی کی مخدوش صورتحال کے باعث اس کارخانے کو سیل کر دیا اور مختلف بیکریوں سی60 کلو خراب جلیبیوں کو تلف کیا گیا اور مختلف دکانوں کو صفائی نہ رکھنے کی بنیاد پر 27000 ہزار روپے کے نقد جرمانے کر کے بذریعہ میونسپل کمیٹی بینک میں جمع کر دئیے جائیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میر باز مری نے کہا کہ صفائی نہ رکھنے والے اور ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :