Live Updates

رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے، صدر فیڈریشن آف پا کستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری غضنفر بلور

جمعرات 24 مئی 2018 16:23

رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) فیڈریشن آف پا کستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں کو صبح 8 بجے سے پونے 2 بجے تک کھلا رکھنے جبکہ جمعہ کے دن صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلا رہنے کا پابند کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے شیڈول سے کاروباری برادری کو مشکلات پیش آ رہی ہیں اس لئے اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کے اعلیٰ حکام صورتحال پر نظر ثانی کریں اور بینکو ں کو صبح 10 بجے سے پونے 4 بجے تک کھلا رکھنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ کاروباری برادری بینکاری کی خدمات سے بھرپور استفادہ کر سکے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے علاوہ دیگر بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی پر بھی غور کیا جائے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات