کراچی بندرگاہ پر 1 لاکھ 85 ہزار ٹن سے زائد سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی

جمعرات 24 مئی 2018 16:23

کراچی بندرگاہ پر 1 لاکھ 85 ہزار ٹن سے زائد سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) کراچی کی بندرگاہ پر 1 لاکھ 85 ہزار 352 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 1 لاکھ 85 ہزار 352 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 1 لاکھ 49 ہزار 370 ٹن درآمدات اور 35 ہزار 982 ٹن برآمدات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

درآمدات میں 52 ہزار 966 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 7 ہزار 843 ٹن بلک کارگو، 13 ہزار 887 ٹن کوئلہ، 3 ہزار 550 ٹن راک فاسفیٹ، 3 ہزار 220 ٹن سویابین میل اور 47 ہزار ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 23 ہزار 363 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 803 ٹن بلک کارگو، 1 ہزار 923 ٹن گندم، 2 ہزار 500 ٹن ٹیلکم پائوڈر اور 3 ہزار 400 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو شامل ہے۔

کے پی ٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ پر ٹینکرز، کنٹینرز اور جنرل کارگو سے لدھے ہوئے مزید 5 بحری جہازوں کو برتھ فراہم کی گئیں جبکہ سات بحری جہاز اپنی اپنی منزلوں کی جانب گامزن ہوئے۔

متعلقہ عنوان :