میزان بینک کا وی پی ایل لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ

جمعرات مئی 16:25

میزان بینک کا وی پی ایل لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے وی پی ایل لمیٹڈ کے ساتھ ترجیحی فنانسر کے ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجید اور وی پی ایل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقار اصغر نے دستخط کئے۔ یا د رہے کہ وی پی ایل لمیٹڈ ملک میں ٹرکس، بسیں، تعمیراتی اور مائننگ آلات، جنریٹرزاور ٹولز درآمد کرنے والی لیڈنگ کمپنی ہے۔

وی پی ایل لمیٹڈ پاکستان میں والوو اور یوڈی ٹرکس کی مجاز امپورٹر ہے۔ میزان بینک کے ساتھ اشتراک سے وی پی ایل کو ملک میں ہیوی ڈیوٹی ٹرکس درآمد کرنے میں سپورٹ ملنے کے ساتھ ساتھ ڈیلرز کو اپنے صارفین کو ایک مربوط ٹرانسپورٹ حل فراہم کرنے میںبھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

میزان بینک وی پی ایل کے صارفین کو ٹرک اور ٹریلر کے مکمل یونٹ کی فنانسنگ، فلکسیبل فنانسنگ شرائط، ترجیحی بنیادوں پرپراسس فراہم کرنے،7سال سے زائد عرصہ کیلئے لیز اور تکافل کوریج کی سہولیات فراہم کرے گا۔

اس معاہدے کے تحت ملک میں طویل فاصلے کی ٹرانسپورٹیشن اور تعمیراتی طبقے کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے میزان بینک یوڈ ی ٹرکس کیلئے ترجیحی فنانسر ہوگا۔ 600سے زائد برانچوں کے ساتھ میزان بینک کی ملک بھر میں موجودگی وی پی ایل کو اس کی پراڈکٹس کو مقامی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پرمیزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجید نے کہاکہ پاکستان میں یوڈی ٹرکس کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہورہا ہے۔

میزان بینک اور وی پی ایل کا اشتراک پاکستانی آٹو موبائل انڈسٹری کی ضرورت پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ یوڈی ٹرکس ٹرانسپورٹ سلوشن فراہم کرنے والی جاپانی کمپنی ہے اور پاکستانی ٹرانسپورٹیشن مارکیٹ میں اس کی مصنوعات کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ میزان بینک کا وی پی ایل کے ساتھ حالیہ معاہدے سے مقامی انڈسٹری کو فائدہ ہوگا جہاں آئل اور گیس انڈسٹریز کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے بہترین لاجسٹکس کا مقابلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :