اے کے جی رمضان کرکٹ‘

ٹپال سی سی حریف شمیل سی سی کو ہرا کر دوسری کامیابی سے ہمکنار

جمعرات 24 مئی 2018 16:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ٹپال سی سی کی کوارٹرفائنل مرحلہ میں داخلے کی پیش قدمی جاری ہے جب انہوں نے شمیل سی سی کیخلاف مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن کرلئے۔ فاتح ٹیم کے 187رنز کے تعاقب میں ناکام سائیڈ 155رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹپال سی سی کو 31رنز کی اہم کامیابی حاصل ہوئی۔اسد بیگ نے 79رنز کی اننگز میں 10چوکے اور 2چھکے لگا کر مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

انہیں یہ ایوارڈ شمیل سی سی کے اونر سجاد نے پیش کیا۔ امین مرچنٹ، الامین تریانی، میر افضل بیگ اور حامد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔آج (جمعہ) اے سی ٹی انجینئرنگ کا مقابلہ جعفر برادرز سے ہوگا۔آغا خان جیم خانہ گراؤنڈگارڈن ویسٹ پر ٹپال سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 186رنز سمیٹے۔

(جاری ہے)

اسد بیگ نے 79رنز کی جارحانہ اننگز میں 10چوکے اور 2چھکے لگائے۔

ذاکر ملک کے 41رنز 4چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے بنے۔ دانیال احسان نے 25رنز میں ایک چوکا لگایا۔ حسرت نواز نے 37رنزپر 2کھلاڑی میدان بدر کئے جبکہ رانا عمر اور اختر کیانی کو ایک ایک وکٹ ملی۔شمیل سی سی نے جوابی اننگز میں تمام وکٹوں پر 155رنز 17.5اورز میں اسکور کئے۔ ذیشان جمیل نی61رنز کی بھرپور مزاحمتی اننگز کھیلی۔جس میں 5چھکے اور 3چوکے شامل تھے۔ سجاد ہاشمی کی 38رنز کی اننگز 5چوکوں اور 2چھکوں پر مشتمل تھی۔بلال شہزاد نے 17رنز میں 3چوکے لگائے۔ رضا الحسن نے 27رنز پر 4اور لعل کمار نے 18رنز پر 3جبکہ فراز احمد نے 2وکٹین 30رنز کے عوض حاصل کیں۔