ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ کی زیرصدارت کرائم میٹنگ

جمعرات مئی 16:25

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ ظہور بابر آفریدی کے زیرِ صدارت ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان ،ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز،تمام ایس ایچ اوز اور پولیس افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں ڈی پی او چارسدہ نے ضلع چارسدہ کے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیت گروہ کے خلاف کاروائی تیز کریں، سنیپ چیکنگ مختلف اوقات میں کیا کریں۔

ہوائی فائرنگ کے حوالے سے ہوائی فائرنگ کے خلاف کاروائی میں پبلک لیزان کمیٹی سے میٹنگ کیاکریں اور ان کو ہدایات دی جائے کہ علاقہ میں پیشہ امام ہوائی فائرنگ کی ممانعت جمعہ کے دن دوران خطبہ میں عوالنا س مطلع کیا کریں ۔ ملوث عناصر میں علاقہ ایس ایچ او لائن حاضرہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس اپنا رویہ عوام کے ساتھ درست رکھے ۔ رمضان المبارک شروع ہے اس لئے بازار کی سیکورٹی کو سخت کیا جائے جبکہ عید کے لئے سیکورٹی پلان بھی تشکیل دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہے گا ۔ عید نزدیک ہے مجرمان اشتہاری کے خلاف کمپیئن کا آغاز آج سے شروع کر دیا گیا ہے پہلے اور دوسرے پوزیشن پر ایس ایچ اوز کو انعامات سے نوازا جائے گا۔