پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین عدنان خان کی سرحدچیمبرکے سینئرنائب صدرنعیم بٹ سے ملاقات

جمعرات 24 مئی 2018 16:25

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین عدنان خان کی سرحدچیمبرکے سینئرنائب ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عدن خان کی قیادت میں فلور ملزایسوسی ایشن کے وفد نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ سے ملاقات کی اور انڈسٹریز کے مسائل پر بات چیت ہوئی ۔وفد نے کہا کہ محکمہ خوراک نے سال 2018ء کے لئے گندم کی خریداری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سال 3لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی اور یہ گندم لوکل زمینداروںسے خریدی جائے گی جس میں گندم کا معیاری ہونا اور گندم کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا لیکن اس فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ز لوکل زمینداروں کی بجائے پنجاب کے بروکروں سے براہ راست ناقص ،ْ غیر معیاری اور مضر صحت گندم سستے داموں خرید کر ناجائز آمدن سے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کئی بار یہ مطالبہ کرچکی ہے کہ گندم کی خریداری فلور ملز انڈسٹری کے ذریعے کی جائے کیونکہ فلور ملز انڈسٹریز نے ہی گندم گرینڈ کرکے عوام کو معیاری آٹا کی صورت میں فراہم کرنا ہوتا ہے ۔ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ نے وفد کو یقین دلایا کہ محکمہ خوراک اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جو غیر معیاری اور ناقص گندم پنجاب کے بروکروں کے ذریعے خرید رہے ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی تاکہ پنجاب کے بروکروں کے ذریعے ناقص اور غیر معیاری گندم کی خریداری کو فوری طور پر روکا جائے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ سرکاری گوداموں میں خریدی گئی گندم کی کوالٹی کو چیک کیا جائے اور غیر معیاری گندم کے پائے جانے پر ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :