ڈی ایچ اوکرک کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

جمعرات 24 مئی 2018 16:25

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر کرک ظریف المعانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر رسول جان نے اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور سینئر ڈینٹل سرجن کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انچارج میڈیکل آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔ڈی ایچ او کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سینئر ڈینٹل سرجن ان کے ہسپتال کے گزشتہ دورہ کے موقع پر بھی ڈیوٹی سے غیرحاضر تھے۔

ڈی ایچ او نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مارننگ شفٹ میں 2 میڈیکل آفیسر مستقل بنیادوں پر ڈیوٹی کے لئے تعینات کیے جائیں جبکہ شام اور رات کی شفٹ میںبھی 2،2 ایم اوز کو تعینات کیا جائے ۔اسی طرح1،1 ویمن میڈیکل آفیسر بھی شفٹ وائز فرائض سرانجام دے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہسپتال میں صرف 1نرس تعینات ہے جوکہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتی۔

نرسوں کی کمی کو دور کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو مراسلہ بھجوا دیا گیاہے جبکہ 3 روز قبل خراب ہونے والی ہسپتال کی ایکسرے مشین کی خرابی دور کرنے کے لئے ریجنل الیکٹرو میڈیکل انجنیئرکو اطلاع کردی گئی ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق ہسپتال کی صفائی اطمینان بخش تھی جبکہ لیبارٹری سمیت حفاطتی ٹیکوں کا مرکز مکمل فعال اورعملہ روز مرہ کے کاموں میں مصروف تھا۔