آئی کئیر سروسز پروگرام فاٹا کے زیراہتمام مہمندایجنسی میں فری آئی سکریننگ کیمپ

جمعرات مئی 16:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر نگرانی آئی کئیر سروسز پروگرام فاٹا نے مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فری آئی سکریننگ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

جس میں آئی کئیر پروگرام کے ماہر آئی ٹیم نے پرائمری سکولوں میں طلباء وطالبات کا معائنہ کرکے 4279بچوں کو مفت ادویات فراہم کئے۔ جس میں 3341بچوں کو مفت ادویات دی گئیں۔سکول کے اساتذہ اور علاقے کے غریب عوام نے ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام منیجر اور آئی کئیر پروگرام فاٹا کی پورے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسے سکریننگ کیمپوں کے انعقاد کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :