پاکستان کی وہ پہلی صوبائی حکومت جس نے اسپورٹس پالیسی کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا کیلئے نئی سپورٹس پالیسی کا اعلا ن، سرکاری پرائمری سکو لوں میں ہفتے میں ایک دن کھیلوں کیلئے مختص ہوگا ،صوبے میں کھیلوں کیلئے سپورٹس کلب،جیمنیزم کی تزئین و آرا ئیش کی جائیگی اور ان میں مختلف سہولیا ت کی فر اہمی یقینی بنائی جائیگی

جمعرات 24 مئی 2018 16:27

پاکستان کی وہ پہلی صوبائی حکومت جس نے اسپورٹس پالیسی کا اعلان کردیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء)ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے نئی سپورٹس پالیسی کاٍ اعلا ن کر دیاہے ، انکی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس پالیسی کے تحت سرکاری پرائمری سکو لوں میں ہفتے میں ایک دن کھیلوں کیلئے مختص ہوگا اوراس دن سکولوں کے طلباء صرف غیر نصا بی سرگر میوں میں حصہ لیں گے،پالیسی کے تحت خیبر پختونخواہ کے تما م ہائی سکولز میں دو دن کے بعد ایک دن کھیلوں کیلئے مختص ہو گا،اعلا میے کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دیگر محکمے بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے جا مع پلان مرتب کر ینگے اور صوبے میں مختلف غیر نصابی سرگر میاں منعقد کروا نے میں کردار ادا کریں گے، سپورٹس پالیسی کے تحت صوبے میں کھیلوں کیلئے سپورٹس کلب،جیمنیزم کی تزئین و آرا ئیش کی جائی گی اور ان میں مختلف سہولیا ت کی فر اہمی،خستہ حا ل بلڈنگز کی تعمیر،ضروری وسا ئل بھی فر اہم کئے جائینگے، پالیسی کے تحت معذور افراد، عمر ر سید ہ افرا داور نوجوانوں کیلئے نئے مواقعے پیدا کئے جائینگے اورتعلیمی اداروں کو سپورٹس نرسریز کا در جہ دیا جا ئے گا، پالیسی کے تحت سکو لز، کا لجزاور یونیورسٹی کی سطح پر سپو ر ٹس سائنس کا مضمون متعارف کر وا یا جا ئے گا اورخواتین کی کھیلوں میں دلچسپی اور شر اکت داری کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی، صوبائی سپورٹس پالیسی کے تحت ضلعی صوبا ئی اور قومی سطح پر کھیلوں کے مقا بلوں کے زر یعے قومی وقا ر،حب وطنی اور تشخص اجاگر کیا جائے گا اورکھیلوں کیلئے نئی سہولیا ت کی فر اہمی میں نجی اداروںکا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔