کراچی، سیکرٹری بلدیات کے پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی اور جاوید قمر 7 جون تک عدالتی تحویل میں جیل روانہ

جمعرات 24 مئی 2018 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) احتساب عدالت کے منتظم جج نے سیکرٹری بلدیات کے پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی اور جاوید قمرکو 7 جون تک عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا۔جمعرات کو احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو نیب حکام نے سیکرٹری بلدیات کے پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی اور جاوید قمر کو پیش کیا۔۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی جائے۔

عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 7 جون تک عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا۔۔عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :