کراچی ، سہراب گوٹھ ندی میں گر کر بچہ جاں بحق،

منگھو پیر میں ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچہ ہلاک ،2افراد زخمی

جمعرات مئی 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ندی میں گر کر بچہ جاں بحق جبکہ منگھوپیر میں ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچہ ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے،،پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات فروشوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ بکھر گوٹھ ندی میں ڈوب کر کمسن بچہ اقبال جاں بحق ہو گیا بچے کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا،منگھوپیر ماھی گڑھی چوکی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے 06 سالہ بچہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے،لاش اور زخمیوں کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پی آئی بی کالونی پولیس نے 3 منشیات فروشوں راشد،جاوید اور احمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ملزمان منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہیں،چاکیواڑہ پولیس نے چار منشیات فروشوں طارق صابرآصف اور ناصر کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ملیر سعود آباد کے قریب فائرنگ ایک کامران نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا،ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے۔